تو بھائیو اور بہنوں میں آج آپ کی خدمت میں ایک نئے تھریڈ کے ساتھ حاضر ہوا ہوں۔
اس تھریڈ میں آپ کو نوکیا فون کو پی سی سوئٹ کے ذریعے پی سی پہ نیٹ چلانے کے بارے میں سکھائوں گا۔
یعنی میں آپ کو پی سی میں پی سی سوئٹ انسٹال کرنا،
اور پی سی پہ نوکیا موبائل کے ذریعے انٹرنیٹ چلانا سکھائوںگا۔
اس کے لیے آپ کے پاس آپ کے نوکیا موبائیل کی ڈیٹاکیبل ہونا ضروری ہے۔

تو اللہ تبارک وتعالی کے نام سے شروع کرتے ہیں۔
سب سے پہلے یہاں سے نوکیا پی سی سوئٹ ڈائونلوڈ کرو۔


اور نوکیا پی سی سوئٹ کو انسٹال کرنے کے لیے نیچے اٹیج امیجز والے اسٹیپس فالو کریں

      

تو بھائی نوکیا پی سی سوئٹ آپ کے پی سی میں انسٹال ہوگیا۔
اب انٹرنیٹ کنیکٹ کرنے کے لیے،سب سی پہلے تو آپ اپنا فون پی سی سے ڈیٹاکیبل کے ذریعے کنیکٹ کرو۔
تو آپ کے فون میں ایک میسیج شو ہوگا۔
کہ آپ کس مینیو کے ذریعے فون پی سی سے کنیکٹ کریں گے،
وہاں آپ کو
Nokia Ovi Suite
سلیکٹ کرنا ہوگا۔
اس اپنے پی سی میں سے نوکیا پی سی سوئٹ اوپن کرو
تو آپ کا فون پی سی سے / نوکیا پی سی سوئٹ سے کنیکٹ ہوا نظر آئے گا / آپ کے فون کی تصویر نوکیا پی سی سوئٹ میں نظر آئے گی۔
جیسے نیچے پہلی سکرین شارٹ میں دیا گیا ہے۔

اور آپ کو نوکیا پی سی سوئٹ میں سے
Connect to the Internet
کے آپشن پہ کلک کرنا ہوگا،
تو آپ کے سامنے ایک نیو ونڈو اوپن ہوگا۔
جس میں نیٹ کنیکٹ ہونے کا پراسیس شروع ہوگا۔
اور کچھ دیر کے بعد آپ کے پی سی میں نیٹ کنیکٹ ہوجائے گا۔
اور آپ کو کنفرمیشن میسیج شو ہوگا،
اور نیچے نوٹیفکیشن ایریا میں بھی ایک کنفرمیشن میسیج شو ہوگا کہ نیٹ کنیکٹ ہوگیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مزید رہنمائی کے لیے نیچے سکرین شارٹس دی گئی ہیں۔

     

Share Us:

0 comments:

Post a Comment

 
Top